• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوجیوں کی یلغار ، متعدد فلسطینی زخمی

ہفتہ 02-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8442
0
SHARES
0
VIEWS

غرب اردن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینیوں پر غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے حملوں میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غیرقانونی صیہونی بستیوں کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو سختی سے کچل دیا۔ان مظاہروں کے دوران کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ زخمی مظاہرین میں ایک چودہ سالہ نوجوان بھی شامل ہے۔

صیہونی حکومت عالمی برادری کے مطالبات کو خاطر میں لائے بغیر فلسطینی زمینوں پر صیہونی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس جارحیت میں اسے امریکہ کی بھی حمایت حاصل ہے۔

فلسطینی زمینوں پر تعمیر کی جانے والی تمام صیہونی بستیاں بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر غیر قانونی ہیں۔

اسرائیلی حکومت صیہونی کالونیاں تعمیر کر کے فلسطینی علاقوں کا جغرافیہ تبدیل اور ان علاقوں کو صیہونی رنگ دینے کاارادہ رکھتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ فلسطینی علاقوں پر اپنا تسلط جما سکے۔

وائٹ ہاؤس میں ڈونالڈ ٹرمپ کے پہنچتے ہی صیہونی حکام کی گستاخیاں دوچنداں اور جرائم بڑھ گئے ہیں اور وہ فلسطینی زمینوں پر نئی صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے لئے ہر روز کوئی نہ کوئی نیا منصوبہ تیار کرتی رہتی ہے۔

صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈونالڈٹرمپ کو ہمیشہ ہی اسرائیل کا مضبوط حامی بتایا ہے۔

اسی دوران صہیونی کالونیوں کے صیہونیوں نے جمعہ کی رات غرب اردن میں سوسیا کے علاقے میں فلسطینیوں کے گھروں پر یلغار کر دی۔

فلسطینی نیوز ایجنسی معا نے رپورٹ دی ہے کہ جمعے کے دن ایک صیہونی نے پانچ سالہ فلسطینی بچے کو جنوبی شہرالخلیل میں اپنی گاڑی سے کچل دیا۔

صیہونی آباد کار فلسطینی بچوں پر اکثر جان بوجھ کر اپنی گاڑیاں چڑھا دیتے ہیں۔

فلسطین کے وزارت اطلاع رسانی کی رپورٹ کے مطابق سن دوہزار سے اب تک ستائیس ہزار فلسطینی بچے صیہونی حکومت کے حملوں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.