فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پابندیوں کے خلاف صہیونی فوج کی طرف سے نکالے گئے جلوس پر صہیونی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ کی اور ان پر وحشیانہ لاٹھی چارج کیا۔
غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں خرسا قصبے کے چوک میں ایک نئے فوجی کنٹرول ٹاور کے قیام کے خلاف فلسطینی شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے بہ طور احتجاج نماز ملٹری ٹاور کے سامنے ادا کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد مظاہرین نے کنٹرول ٹاور قائم کرنے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے کئی فلسطینی بے ہوش ہوگئے۔
ادھر غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر نکالے گئے ایک جلوس پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ادھر کفر قدوم میں بھی فلسطینی شہریوں نے صہیونی فوج کے خلاف ہفتہ وار احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے 14 سال سے بند شاہراہ کھولنے کے میں نعرے بازی کی۔ اسرائیلی فوج نے حسب معمول ان فلسطینیوں پر بھی وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے۔
