مقبوضہ بیت المقدس کے بطریق راسخ العقیدہ یونانی آرچ بشپ برائے سی باستیا عطااللہ حنا نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مجلس قانون سازکونسل کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
عطااللہ حنا نے ڈاکٹر دویک کے اظہار یک جہتی کے لیے ان کے دفتر کا دورہ بھی کیا۔
متعدد فلسطینی اراکین پارلیمان نے راسخ العقیدہ یونانی آرچ بشپ برائے سی باستیا کی ڈاکٹر دویک کے آفس آمد پر ان کا استقبال کیا۔عطااللہ حنا نے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹر دویک کی گرفتاری دراصل ساری فلسطینی قوم پر حملہ ہے۔ ڈاکٹر دویک فلسطینی قوم کی جانب سے منتخب کردہ پارلیمان کے اسپیکرتھے۔
بطریق کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دوست ڈاکٹر عزیز دویک اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ہیں، یہ لوگ اپنے وطن کی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور عرب ہو یا فلسطینی مسلمان ہو یا عیسائی ہم سب کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے رہیں گے۔