• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی فضاء اسرائیل، امریکا مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

ہفتہ 27-01-2018
in فلسطین
0
0Pala10002
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں خان یونس شہر میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی اپیل پر دفاع القدس ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خان یونس میں حماس کے زیراہتمام دفاع القدس ریلی میں  شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر امریکا اور اسرائیل کے خلاف جب کہ بیت المقدس کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

رپورٹ کے مطابق سخت سردی کے باوجود احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی قوم دفاع القدس کے لیے ہرطرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

اس موقع پر حماس کے مقامی رہنما اور پارلیمنٹ کے رکن مشیر المصری نے کہا کہ حماس کو یہودیانے اور مقدس شہر کی تاریخی شناخت تبدیل کرنے کی تمام صیہونی، امریکی سازشیں ناکام ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ہمیشہ صیہونیوں کا دوست اور یار رہا ہے۔ صیہونی ریاست کے ساتھ امریکی دوستی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ امریکا نے 50 بار عالمی قراردادوں کو اسرائیل کے حق میں ویٹو کیا۔

مشیر المصری نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون ختم کرتے ہوئے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان واپس لیں۔

خیال رہے کہ چھ دسمبر 2017ء کو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر کے اس غیرقانونی اور ظالمانہ اعلان کے بعد فلسطینی قوم مسلسل سراپا احتجاج ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.