• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی عیسائی رہنما کی صہیونیوں کے ہاتھوں کردار کشی کی مذمت

جمعرات 14-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8567
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں عیسائی برادری نے صہیونی آباد کاروں اور صہیونی تنظیموں کی طرف سے سرکردہ مذہبی رہنما عطا اللہ حنا کی مسلسل کردار کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سرکردہ فلسطینی شخصیات کے خلاف جاری مذموم صہیونی مہم بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق القدس میں مسیحی برادری کے رہنما اور آرتھوڈوکس فرقے کے بشپ عطا اللہ حنا کے معانین نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی شرپسندوں کی طرف سے عطا اللہ حنا کو گالیاں دینے اور انہیں صہیونیوں کا دشمن باور کرانے کی مذموم مہم جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی شرپسندوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بشپ عطا اللہ حنا کے خلاف اکسایا جا رہا ہے، صہیونیوں کی شرمناک مہم کے بعد عطا اللہ حنا کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بشپ عطا اللہ حنا گذشتہ روز بیت المقدس میں رومن آرتھوڈوکس چرچ سے باہر نکلے تو بدمعاش صفت یہودی غنڈوں نے ان کا پیچھا کیا، ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور انہیں گالیاں دیں۔ یہ سارا تماشا صہیونی پولیس کی نگرانی میں ہوا کیونکہ پولیس کچھ ہی فاصلے پر موجود یہ سب کچھ دیکھ رہی تھی۔

خیال رہے کہ صہیونی اشرار اور اسرائیلی میڈیا میں مسیحی برادری کے سرکردہ فلسطینی رہنما عطا اللہ حنا کی کردار کشی کا سلسلہ نیا نہیں، حال ہی میں جب وہ شام کے دورے سے واپس آئے تو اس وقت بھی ان کے خلاف اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں مذموم مہم چلائی گئی اور ان کی کردار کشی کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی میڈیا کی طرف سے بشپ عطا اللہ حنا کے خلاف زہراگلنے ارو ان کے خلاف غیر مسبوق اشتعال انگیز مہم  آج بھی جاری ہے۔

اسرائیلی سیاسی اور ابلاغی حلقوں کو یہ ٹھنڈے پیٹوں رومن آرتھوڈوکس چرچ کے پادری عطا اللہ حنا کا اصولی موقف برداشت نہیں ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ میڈیا میں ان کی کردار کشی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بشپ عطا اللہ حنا اسرائیل کے خلاف نفرت کو ہوا دینے اور اسرائیلیوں کے قتل پر اکسانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.