• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی علماء کا سابق مرشد عام مہدی عاکف کو شاندار خراج عقیدت

اتوار 24-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8690
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی علماء، مذہبی شخصیات اور سیاسی رہنماؤں نے اخوان المسلمون کے سابق مرشد عام محمد مہدی عاکف کی دینی اور ملی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہدی عاکف حق اور سچ پر ثابت قدمی سے چلنے اور صبر و استقلال کا پہاڑ تھے۔ ان کی دینی اور ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ مہدی عاکف جمعہ کے روز 89 سال کی عمر میں مصر میں دوران حراست انتقال کر گئے تھے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی علماء کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مہدی عاکف کی موت سے عالم اسلام ایک مخلص دینی شخصیت سے محروم ہوگیا۔

مہدی عاکف نہ صرف اخوان المسملون کے کارکنان اور رہنماؤں کے لیے عملی نمونہ تھے بلکہ وہ پوری مسلم امہ اور آنے والی نسلوں کے لیے صبر واستقلال اور سچائی پر قائم رہنے کا نمونہ ثابت ہوں گے۔ فلسطین بالخصوص القدس، الاقصیٰ اور فلسطینی قوم کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم اس بات کا ادراک کرتے ہیں کہ عالم اسلام اس وقت گھمبیر بحرانوں سے گذر رہا ہے۔ ایک آندھی اور طوفان ہے جس نے عالم اسلام کو گھیر رکھا ہے۔ ایسے میں امت کی کشتی کی صحیح پاسبانی کرنے والوں میں ایک نام مہدی عاکف کا تھا۔ مہدی عاکف نے اپنی زندگی میں آنے والی نسلوں کے لیے ایک نمونہ قائم کیا ہے۔ وہ مسلمانوں کے درمیان گردنیں کاٹنے کے بجائے محبت کے پل تعمیر کرنے کے لیے کوشاں رہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے بھی سابق مرشد عام محمد مہدی عاکف کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ فلسطینی  مزاحمتی تنظیموں نے اپنے الگ الگ بیانات میں اخوان المسلمون کے سابق مرشد عام محمد مہدی عاکف کی موت کو عالم اسلام کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہدی عاکف نے مسلم امہ کو تباہ کرنے کے مذموم منصوبوں کے سامنے بند باندھنے اور انہیں متحد کرنے کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.