• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی علاقے میں آنے والا صہیونی خاندان اسرائیل واپس بھجوا دیا گیا

اتوار 09-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7761
0
SHARES
0
VIEWS

طوباس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں نے پانچ صہیونی آبادکاروں کو اسرائیل کے حوالے کیا ہے۔ عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے مطابق یہ افراد مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے ’طوباس‘ سے ملے تھے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اخبار نے دعوی کیا ہے کہ تمام صہیونی آباد کار راستہ بھٹک کر طوباس شہر کے ’تیاسیر‘ قصبے میں داخل ہو گیے تھے جہاں انہیں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔

’’ولا‘‘ نامی عبرانی نیوز پورٹل ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پانچ افراد پر مشتمل صہیونی آبادکاروں کا ایک خاندان شاہراہ 90 پر بئر السبع جانا چاہتا تھا کہ وہ راستہ بھول کر غلطی سے طوباس شہر میں داخل ہو گئے۔

فلسطینی سیکیورٹی اہلکاروں نے گزشتہ جمعہ کو بھی مغربی کنارے کے شہر جنین میں غلطی سے داخل ہونے والے ایک صہیونی آبادکار کو ’’سالم‘‘ ملٹری کراسنگ سے راستے اسرائیلی حکام کے حوالے کیا تھا۔

یاد رہے کہ معاہدہ اوسلو کے تحت تشکیل پانے والے مغربی کنارے کے زون ’’اے‘‘ میں اسرائیلیوں کو داخلے کی اجازت نہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کے زیر نگین اس علاقے میں بغیر اجازت داخلہ اسرائیلی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

اسرائیل نے ’’اے‘‘ ریجن میں داخلے کے حوالے انتباہی اعلانات کے دیو ہیکل بل بورڈز نصب کر رکھے ہیں جن پر اس علاقے میں داخلے سے متعلق وارننگز درج ہیں تاکہ اسرائیلیوں کو فلسطینیوں کے ممکنہ حملوں سے بچایا جا سکے۔ ستمبر 2000ء کی انتفاضہ کے موقع پر اسرائیلی شہری ایسے کئی حملوں کی زد میں آ چکے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدات کے بموجب فلسطینی سیکیورٹی ادارے ’’اے‘‘ ریجن میں داخل ہونے والے اسرائیلیوں کو فی الفور واپس کرنے کا پابند ہے کیونکہ صہیونی سیکیورٹی اہلکار بھی بعض اوقات فلسطینی اتھارٹی کے زیر نگین علاقے میں مخصوص سیکیورٹی امور سرانجام دینے کی غرض سے جان بوجھ کر داخل ہوتے رہتے ہیں جنہیں بعد میں عام شہری قرار دلوا کر اسرائیل واپس بھجوایا جاتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.