مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف اپنے مجرمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے فلسطینی علاقوں پر حملے کیے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اتوار کے روز غرب اردن میں فلسطینیوں پر حملے کیے اور کم سے کم سات فلسطینیوں کواغوا کرکے لے گئے ہیں۔اس سے پہلے صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف محلوں پر حملہ کرکے دس فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کرلیا تھا۔ اسرائیلی فوجی مختلف بہانوں سے آئے دن فلسطینی علاقوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اس وقت تقریبا ساڑھے چھے ہزار فلسطینی اسرائیل کی مختلف جیلوں میں بند ہیں۔
