• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 13 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی صحافی کو دوبارہ زنداں میں ڈالنے کی اسرائیلی منصوبہ بندی

منگل 24-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5778
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی فوجی عدالت ’عوفر‘ نے فلسطینی صحافی اور چند ماہ قبل طویل بھوک ہڑتال کے بعد رہائی پانے والے شہری محمد اسامہ القیق کو دوبارہ انتظامی حراست میں ڈالنے کی تیاری شروع کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق چند روز قبل گرفتار کیے گئے فلسطینی صحافی محمد القیق اس وقت اسرائیلی فوج کی تحویل میں ہیں اور انہیں گرفتاری کے بعد 72 گھنٹے تک فوج کے قبضے میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ القیق کو ایک بار انتظامی قید میں منتقل کرنے کی تیاری کی جاسکے۔

صحافی محمد اسامہ القیق کے اہل خانہ نے بتایا کہ القیق گذشتہ چند ہفتوں سے فلسطینی شہداء اور اسیران سے یکجہتی کے لیے جاری مہم پیش پیش رہے ہیں۔ صہیونی فوج انہیں حراست میں لینے کے لیے مسلسل ان کے تعاقب میں رہی ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام ایک سازش کے تحت اسامہ القیق کو ایک بار پھر انتظامی قید میں ڈالنے کی تیاری کررہے ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ القیق کی گرفتاری اور اسے ایک بار پھر قید وبند کی صعوبتوں کا شکار کرنے کا مقصد فلسطینی قوم کی حمایت میں آواز بلند کرنے والی زبانوں کو بند کرنا اور دھونس اور تشدد کے ذریعے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت سے باز رکھنے کی مذموم کوشش کرنا ہے۔

خیال رہے کہ محمد اسامہ القیق کو گذشتہ اتوار کو اسرائیلی فوج نے بعض دوسرے فلسطینی شہریوں کے ساتھ حراست میں لیا تھا۔ ان کی گرفتاری بیت لحم شہر سے اس وقت عمل میں لائی گئی تھی جب وہ شہداء کے جسد خاکی اسرائیل سے واپس کرنے کے لیے منعقدہ ایک احتجاجی ریلی میں شریک تھے۔

محمد القیق ایک سعودی ٹی وی چینل کے نامہ نگار ہیں۔ اسرائیلی فوج نے انہیں نومبر 2015ء کو حراست میں لیا تھا اور متعدد بار انتظامی قید کی سزا سنائی جس پرانہوں نے انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج 94  دن تک مسلسل  بھوک ہڑتال کی تھی۔ دوران حراست القیق کو وحشیانہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.