الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی حکام نے جمعہ کے روز شہید فلسطینی ضیاء الطلاحما کے دو بھائیوں کو تفتیش کے لئے طلب کر لیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے الخلیل کے دورا قصبے پر دھاوا بول دیا اور ضیاء کے دونوں بھائیوں کو تفتیشی مرکز میں طلب کئے جانے کے نوٹس تھما دئیے۔ضیاء الطلاحما کو ستمبر 2015ء میں اسرئیلی فوجیوں نے ایک مزاحمتی کارروائی کے جواب میں گولی مار کر شہید کردیا تھا۔ ضیاء نے اسرائیلی فوجی گاڑی میں گرینیڈ پھینک دیا تھا۔
