جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو بار بار جیلوں میں ڈالے جانے کا مجرمانہ سلسلہ جاری ہے۔ اسیران کی سزا ختم ہونے کے بعد بھی انہیں رہائی نہیں ملتی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 47 سالہ ایک فلسطینی شہری الشیخ مہدی بشناک کو اسرائیلی فوج نے رہائی کے روز عدالت میں پیشی کے بعد اسے گھر بھیجنے کے بعد دوبارہ حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے رہائشی بشناق کے اہل خانہ نے بتایا کہ گذشتہ روز مہدی بشناق کی قید کی سزا ختم ہو گئی تھی۔ اسے عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد اسے دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسیر مہدی بشناق کو اسرائیلی فوج نے 20 فروری 2017ء کو حراست میں لیا تھا۔ اسے ماضی میں بھی کئی بار حراست میں لیا جاتا رہاہے بشناق جنین شہر میں حماس کے سرکردہ رہنما ہیں۔
