• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 15 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی سیکیورٹی ادارے اسرائیلی فوج کے آلہ کار بن چکے:حماس، الجہاد

جمعرات 02-02-2017
in فلسطین
0
0Pala5908
0
SHARES
0
VIEWS

خان یونس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسلامی جہاد نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون جاری رکھنے کی پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حماس اور اسلامی جہاد نے مشترکہ طور پر فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی فوج کے ساتھ فلسطینی قوم کے خلاف جاری سیکیورٹی تعاون ختم کرے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماؤں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی ادارے اسرائیلی فوج کے آلہ کار بن چکے ہیں جو صہیونی ریاست کی سلامتی اور سیکیورٹی کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

دونوں بڑی فلسطینی جماعتوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کا اسرائیل سے سیکیورٹی تعاون بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں صہیونی فوج کے مظالم میں دشمن کی مدد کرنے کے مترادف ہے۔

اسلامی جہاد کے رہنما خالد البطش نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی بیرونی آقاؤں کوخوش کرنے کے لیے دشمن کو  سیکیورٹی فراہم کررہی ہے۔ ایک طرف اسرائیلی حکومت اور وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین فلسطینی قوم پر ایک نئی جنگ مسلط کرنے کی دھمکیاں دے رہیں اور دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی دشمن کے ساتھ ہرقسم کا تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائبرمین کی دھمکیاں ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتیں مگر افسوس ناک بات فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسرائیلی فوج کے ساتھ فوجی تعاون کا تسلسل ہے جس کے نتیجے میں غرب اردن میں فلسطینی عوام کا جینا حرام ہوگیا ہے۔

اس موقع پر حماس رہنما اسماعیل رضوان نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نے دانستہ طور پر اسرائیلی فوج کے ساتھ فلسطینی قوم کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی  نے دشمن کے ساتھ مل کر  اپنی ہی قوم پر جنگ مسلط کررکھی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.