الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں گذشتہ ایک سال سے پابند سلاسل فلسطینی پارلیمنٹ کے دیرینہ رکن اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما محمد ماھر بدر کو رہا کردیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 61 سالہ ماھربدر کو گذشتہ روز 50 ہزار شیکل جرمانہ وصول کرنے کے بعد رہا کیا گیا۔ انہیں دس ماہ اور پندرہ دن قید کے بعد رہا کیا گیا۔رہائی سے قبل وہ عوفر جیل میں قید تھے۔ رہائی کے وقت ان کے اقارب اور حماس کے کارکنوں سمیت ارکان پارلیمان اور عام شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
خال رہے کہ سرکردہ فلسطینی سیاست دان ماھر بدر کی یہ پہلی اسیری نہیں بلکہ وہ ماضی میں 12 سال تک اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل رہ چکے ہیں۔
