عمر عبدالرزاق کی گرفتاری Â اور انتظامی حراست کے بعد اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل منتخب فلسطینی ارکان اسمبلی کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رکن پارلیمان عمر عبدالرزاق کے Â بیٹے Â محمد عمر نے بتایا کہ اس کے والد کو Â بغیر کسی الزام کے چار ماہ کی انتظامی قید کا حکم دیا گیا ہے جس کے بعد انہیں جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عمر عبدالرزاق کی گرفتاری 23 جولائی کو عمل میں لائی گئی تھی۔ یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں بلکہ وہ چھ بار پہلے بھی گرفتار ہو کر چھ سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ سنہہ 2014ء کو انہیں حراست میں لے کر9 ماہ تک مسلسل پابند سلاسل رکھا گیا تھا۔
اسرائیلی زندانوں میں قید دیگر منتخب فلسطینی ارکان پارلیمان میں 51 سالہ محمد اسماعیل الطل بھی شامل ہیں جو خرابی صحت کے باوجود صہیونی عقوبت خانوں میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہیں۔
گذشتہ روز اسرائیلی عدالت سے مزید 13 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں دی گئیں۔
