جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطین کے ایک منتخب رکن پارلیمنٹ ابراہیم دحبو کو رہا کردیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کی ٹکٹ پر قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہونے والے فلسطینی سیاست ابراہیم دحبور کو گذشتہ روز اسرائیلی جیل سے رہا کیا گیا۔ دحبور کا رہائشی تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے عرابہ قصبے سے ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق ابراہیم دحبور کی رہائی جنوبی الخلیل میں الظاھریہ چیک پوسٹ سے عمل میں لائی گئی۔
خیال رہے کہ ابراہیم دحبور کو اسرائیلی فوج نبے 22 مارچ 2017ء کو حراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں بغیر کسی الزام کے انتظامی حراست میں منتقل کردیا تھا۔ دحبور ماضی میں کئی سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔
