• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی خاتون شہادت کے ایک ماہ بعد سپرد خاک

جمعرات 27-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6963
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون شہیدہ سہام راتب نمر کو اس کی شہادت کے ایک ماہ بعد سپرد خاک کیا گیا ہے۔ 49 ساہ شہید سہام نمر کو شمال مشرقی بیت المقدس میں عناتا قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ انہیں ایک ماہ قبل اسرائیل فوج نے گولیاں مارنے کے بعد شہید کردیا تھا اور ان کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا تھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہیدہ سہام نمر کا جسد خاکی عناتا فوجی کیمپ سے اس کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

وہاں سے ایک گاڑی کے ذریعے شہیدہ کا جسد خاکی شعفاط پناہ گزین کیمپ لایا گیا۔ صہیونی فوج نے شہیدہ کی نماز جنازہ میں صرف 50 افراد کی شرکت کی اجازت دے رکھی تھی تاہم اس کے باوجود شہیدہ کی میت کو کندھا دینے کے لیے سیکڑوں شہری قبرستان پہنچ گئے۔

صہیونی فوج کی طرف سے شہیدہ کے اہل خانہ سے کہا گیا تھا کہ وہ نماز جنازہ میں صرف پچاس افراد کو شرکت کی اجازت دیں ورنہ انہیں 20 ہزار شیکل جرمانہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سہام نمر کو اسرائیلی فوج نے باب العامود کے مقام پر گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ 28 دن قبل شہادت کے بعد اسرائیلی فوج نے نمرکا جسد خاکی بھی قبضے میں لے لیا تھا۔ گذشتہ روز اسے اس کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

سات ماہ قبل اسرائیلی فوج نے سہام راتب نمر کے ایک جواں سال بیٹے مصطفیٰ نمر کو بھی ایک صہیونی آباد کار کو گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کے الزام میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.