• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی بچی چار روزہ تفتیش کے لیے اسرائیلی پولیس کے حوالے

منگل 26-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9654
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ’عوفر‘ فوجی عدالت نے فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کی حراست میں چار روز کی توسیع کرتے ہوئے اسے تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے کے واقعے سے شہرت حاصل کرنے والی 16 سالہ لڑکی عہد تمیمی کی حراست میں توسیع ملٹری پراسیکیوٹر کی درخواست پر کی گئی ہے۔

عہد تمیمی کو گذشتہ سوموارکو اپنے گھر کے باہر کھڑے اسرائیلی فوجیوں کو دھکے دینے اور انھیں تھپڑ مارنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد اس سے کسی قسم کی تفتیش نہیں کی۔ گذشتہ روز اسے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ سرائیلی فوج نے عہد کے والد، والدہ اور ایک اور قریبی عزیزہ کو بھی حراست میں لیا تھا تاہم والدین کو رہا کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عہد تمیمی کے صیہونی فوجیوں کو تھپڑ مارنے اور بعد ازاں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اسے اذیتیں دینے کے معاملے نے عالمی توجہ حاصل کی تھی۔

عہد تمیمی نے اپنے گھر کے باہر محاصرہ کرنے والے فوجیوں کو وہاں سے نکل جانے کو کہا ۔تاہم اسرائیلی فوجی وہیں کھڑے رہے۔ اس پر عہد نے اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارے۔ بعد ازاں منگل کی شب اسرائیلی فوج نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی تھی۔

عہد تمیمی کی اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی تھی۔ْ

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.