• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیر پندرہ سال بعد صیہونی قید سے رہا

منگل 20-02-2018
in فلسطین
0
0Pala10237
0
SHARES
0
VIEWS

طوباس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری فہد بنی عودہ کو پندرہ سال قید میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز اسرائیلی جیل سے رہا کردیا گیا۔ بنی عودہ کی رہائی کے دن عباس ملیشیا نے ایک کارروائی کے دوران اس کے دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بنی عودہ کا رہائشی تعلق غرب اردن کے شمالی شہر طوباس کے طمون قصبے سے ہے۔ انہیں پندرہ سال قبل اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق فہد بنی عودہ کو شمالی جنین کی الجلمہ چیک پوسٹ سے اس کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔  چیک پوسٹ سے اسے ایک استقبالی قافلے کی شکل میں اس کے گھر تک لایا گیا جہاں اس کا استقبال کرنے اور رہائی پر مبارک باد دینے والوں کی ایک بڑی تعداد جمع تھی۔

فہد بنی عودہ کی گرفتاری کے بعد اس کے خلاف عائد کردہ فردم جرم میں اس پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ تعلق رکھنے اور اسرائیلی فوج اور صیہونی تنصیبات پرحملوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

درایں اثناء حماس رہنما الشیخ نزیہ ابو عون نے ایک پریس بیان میں بنی عودہ کی رہائی سے چندے قبل اس کے دو بھائیوں کی عباس ملیشیا کے اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا اسرائیلی ریاست کے خاکوں میں رنگ بھرنے اور فلسطینی شہریوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں پرعمل پیرا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عباس ملیشیا کی طرف سے دو فلسطینی شہریوں کی بلا جواز گرفتار ناقابل قبول ہے۔ انہیں فوری طورپر رہا کیا جائے بنی عودہ کے بھائیوں کو اس لیے حراست میں لیا گیا تاکہ وہ اپنے اسیر بھائی کی رہائی کی خوشی میں شریک نہ ہوسکیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.