• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیر رہنما سے ملاقات کی درخواست پراسرائیلی عدالت خاموش

منگل 02-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7015
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے انسانی حقوق کے مندوبین اور وکلاء نے بتایا ہے کہ انہوں نے اسیر فلسطینی رہنما کریم یونس سے ملاقات کے لیے اسرائیلی عدالت میں ایک درخواست دی تھی جس پر عدالت کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے وکلاء یامین زیدان اور سلیمان شاہین نے بتایا کہ انہوں نے حیفا شہر میں اسرائیل کی مرکزی عدالت میں ایک درخواست دی تھی جس میں عدالت سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ فلسطینی اسیران کے قاید کریم یونس سے ملاقات کی اجازت فراہم کرے۔

ادھر فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال کے لیے قائم کردہ ابلاغی کمیٹی کے مطابق صہیونی عدالت نے اسرائیلی جیل انتظامیہ کو کریم یونس سے ان کے وکلاء سے ملاقات کے حوالے سے اپنا موقف جمع کرانے کے لیے آئندہ جمعرات تک کا وقت دیا ہے۔

تاہم دونوں فلسطینی وکلاء کا کہنا ہے کہ صہیونی انتظامیہ دانستہ طورپر کریم یونس سے ملاقات کے معاملے پرٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ کریم یونس بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کے وکلاء کو گذشتہ 15 دنوں سے نہیں ملنے دیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.