• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیر دل کی سرجری کے بعد جیل کے اسپتال منتقل

ہفتہ 05-11-2016
in فلسطین
0
0Pala4920
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی انتظامیہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں کے پرزور مطالبے کے بعد عارضہ قلب میں مبتلا فلسطینی قیدی بسام السائح کے دل کی کامیاب سرجری کے بعد اسے جیل کے زیرانتظام ’الرملہ‘ اسپتال منتقل کردیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ سرجری کے عمل سے گذرنے والے فلسطینی اسیر کی حالت بہتر ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر بسام السائح کو جمعرات کو سرجری کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اسیر کی سرجری کا عمل مکمل کیا گیا۔ کلب برائے اسیران کی لیگل یونیٹ کی مندوب ارویٰ حلیحل نے بسام السائح کی سرجری کے عمل کی مانیٹرنگ کی۔ ان کا کہنا ہے کہ بسام کو دل کے آپریشن کے بعد جیل کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 43 سالہ اسیر بسام السائح بہ یک وقت دل کے امراض کے ساتھ ساتھ کینسر کا بھی شکار ہے۔ فلسطینی ڈاکٹر سمیر المطور نے بھی اسیر کا معائنہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد السائح کی حالت کافی بہتر ہے۔

بسام السائح کے دل کے پٹھے کمزوری کا شکار تھے۔ ڈاکٹروں نے ان کی سرجری کا مشورہ دیا تھا اور دل میں پٹھوں کی پیوند کاری کی سفارش کی تھی۔ اسیر خون کے کینسر کے ساتھ ساتھ گردوں کی بیماری کا بھی شکار ہیں اور چلنے پھرنے کی سکت بھی نہیں رکھتے۔

بسام السائح کو اسرائیلی فوج نے 8 اکتوبر 2015ء کو حراست میں لیا تھا۔ ان کی اہلیہ منا السائح بھی اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکی ہیں۔۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.