• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیران سے یکجہتی کا دائرہ بڑھایا جائے:امام قبلہ اوّل

ہفتہ 13-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7148
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ یوسف ابو اسنینہ نے فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اپنے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دائرے کو مزید وسعت دیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ یوسف ابو اسنینہ نے کہا کہ ہرآنے والا لمحہ قبلہ اوّل کے وجود کے لیے ایک نئے خطرے کا موجب بن رہا ہے۔ موجودہ عالمی اور علاقائی حالات کے پیش نظر فلسطینی قوم کو متحد ہو کر قبلہ اوّل کے خلاف جاری سازشوں کی روک تھام کرنا ہوگی۔

انہوں نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم کو غاصب صہیونیوں کی طرف سے منظم اور انتہائی شرانگیز مذہبی جنگ کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کو یہودیانے اور فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری فلسطینی قوم کےخلاف صہیونیوں کی مذہبی جنگ کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں جہاں جہاں بھی فلسطینیوں کے مکانات مسمار کیے جا رہے ہیں۔ فلسطینیوں کی املاک پرقبضہ ہو رہا اور یہودیوں کو فلسطینی اراضی پر بسایا جا رہا ہے۔ یہ تمام اقدامات فلسطینی قوم پر مسلط کی گئی مذہبی جنگ کا حصہ ہیں۔ فلسطینی قوم کو محض مسلمان ہونے کی بناء پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مسلمان ہونے کی پاداش میں فلسطینیوں کے گھر مسمار کیے جا رہے ہیں۔ فلسطینی مسلمانوں کو اپنی ہی زمینوں پر مکانات بنانے اور کاشت کاری تک کی اجازت نہیں دی جاتی۔ دوسری طرف فلسطینیوں کی سرزمین پر یہودیوں کو بسانے کےلیے صہیونی ریاست کی پوری میشنری سرگرم عمل ہے۔

الشیخ ابو اسنینہ نےکہا کہ فلسطینی قوم پر ہماری ہی سرزمین تنگ کردی گئی ہے۔ بیت المقدس میں رہنے والے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بنانے کے لیے ان پر بھاری ٹیکس عائد کیے جا رہے ہیں۔ اس کےساتھ ساتھ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی شناخت ختم اور ان کی جگہ ہزاروں یہودیوں کو بسانے کی سازشیں جاری ہیں۔

انہوں نے اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ الشیخ ابو اسنینہ نے کہا کہ فلسطینی اسیران کے دفاع اور ان کی حمایت کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔ فلسطینی اسیران کی پکار اور احتجاج کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں سے50,000 فلسطینیوں نےمسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔ نماز جمعہ سے قبل ہی اسرائیلی فوج اور پولیس کی مسلح بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کو اپنے گھیرے میں لے لیا تھا۔

صہیونی فوج نے جگہ جگہ ناکہ بندی کرکے قبلہ اوّل میں نماز جمعہ کی ادائیگی میں رکاوٹیں کھڑی کیں مگر اسرائیلی فوج کی پابندیوں کےعلی الرغم پچاس ہزار فلسطینی نماز جمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب رہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.