امریکا کے ایک سابق وزیر رمزے کلارک نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی ارکان قانون ساز کونسل کی گرفتاریاں اور انہیں جیلوں میں ڈالے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمان کو حراست میں لینا عالمی قوانین کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سابق امریکی وزیر نے ان خیالات کا اظہار فلسطینی رکن اسمبلی ناصر عبدالجواد کے ساتھ بیروت میں ایک تقریب کے دوران ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر فلسطینی رکن اسمبلی نے صہیونی فوج کے ہاتھوں ارکان قانون ساز کونسل کی مسلسل گرفتاریوں، نظربندیوں اور انہیں جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنائے جانے سے متعلق امریکی سفیر کو بریفنگ دی۔
رمزے کلارک نے فلسطینی رکن اسمبلی کی گفتگو نہایت توجہ سے سنی اور پھر کہنے لگے کہ فلسطینی پارلیمنٹیرینز کی گرفتاریاں عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ حراست میں لیے گئے تمام ارکان پارلیمان کو رہا کرے۔ انہوں نے امریکا میں انسانی حقوق کے فورم پر فلسطینی سیاسی قیدیوں کا معاملہ اٹھانے کا بھی یقین دلایا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین