• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"فلک غزہ”، "مرمرہ” بحری جہازوں پر حملے کی دوبارہ تحقیقات کا مطالبہ

جمعہ 02-05-2014
in فلسطین
0
plf ship
0
SHARES
0
VIEWS

 

اسرائیل کی عرب علاقوں کی نمائندہ رکن پارلیمنٹ حنین زعبی نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مئی سنہ  2010 ء میں ترکی سے امدادی سامان لے کر محصور فلسطینی شہر غزہ کی پٹی جانے والے ترک بحریہ کے جہاز "مرمرہ”

اور حال ہی میں غزہ سے یورپ جانے والے "فلک غزہ” پر اسرائیلی فوج کے حملے کی جامع اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حنین زعبی نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی سے جو بحری جہاز حال ہی میں یورپ کی جانب روانہ ہو رہا تھا، اس میں مقامی سطح پر اگائے جانے والے اجناس، سبزیاں، پھل، مقامی مصنوعات اور آثار قدیمہ کے کچھ نمونے لادے گئے تھے لیکن صہیونی بحریہ نے جہاز کو یورپ میں اپنی منزل مقصود کی طرف جانے کے بجائے دوبارہ ساحل پر اتارا اور اس میں موجود تمام سامان خالی کرا لیا گیا۔

زعبی نے استفسار کیا کہ غزہ کی پٹی سے کچھ اشیائے ضروریہ لے کر یورپ جانے والے جہاز کو روک کر اسرائیل کو کیا حاصل ہوا ہے۔ کیا اس جہاز سے کوئی اسلحہ ملا یا ایسے کوئی بھی چیز جو اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتی تھی۔ اس جہاز اور مئی  2010 ء میں غزہ آنے والے ترک بحری جہاز "فریڈم فلوٹیلا” میں کوئی فرق نہیں تھا۔ یہ جہاز بھی کسی خطرناک سامان سے خالی تھا اور ترک جہاز میں بھی محصورین غزہ کے لیے امدادی سامان شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف بدنیتی سے بہ خوبی آگاہ ہیں۔ اسرائیل دراصل فلسطینیوں کو بیرونی دنیا سے رابطہ رکھنے سے روکنے کی سازش کررہا ہے۔ اسی سازش کے تحت غزہ کی پٹی کا پچھلے آٹھ سال سے بدترین معاشی محاصرہ جاری ہے۔ اس لیے میں ایک مرتبہ پھر پرزور مطالبہ کرتی ہوں کہ صہیونی حکومت "فلک غزہ” اور "مرمرہ” پر صہیونی فوجی حملے کی شفاف تحقیقات کرائے اور دنیا کو یہ بتایا جائے کہ آیا ان جہازوں پر اسرائیل نے کیوں حملہ کیا تھا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.