• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 10 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی کے ہاں ترک سفیرکا دورہ غزہ، اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

جمعہ 10-02-2017
in فلسطین
0
0Pala6006
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے ہاں تعینات ترکی کے سفیر نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور فلسطینی قوم کو درپیش مشکلات اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک سفیر  اور اسماعیل ھنیہ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش توانائی کے بحران، اسرائیل کی تازہ ریاستی دہشت گردی اور غزہ پر فضائی حملہ اور اس کے نتیجے میں مستقبل میں پیدا ہونے والے ممکن بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ترک سفیر اور اسماعیل ھنیہ نے اسرائیلی کنیسٹ میں حال ہی میں منظور کردہ اس قانون کو مسترد کردیا جس میں فلسطینیوں کی نجی اراضی کو اسرائیل کی ملکیت قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک سفیر اور اسماعیل ھنیہ نے اسرائیلی کنیسٹ کے قانون کو فلسطینی اراضی پر قبضے کی ایک نئی سازش قرار دیا۔

غزہ کی پٹی کے شہریوں کے مسائل بالخصوص بجلی کے بحران اور اسرائیل کی ناکہ بندی کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات اور ترکی کی جانب سے ان کے حل میں معاونت پربھی بات چیت کی گئی۔ اسماعیل ھنیہ نے ترک سفیر سےگفت و گو میں ترکی کی جانب  غزہ میں بجلی کے بحران کے حل میں مدد دینے پر انقرہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.