رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ آج اتوار کو رام اللہ میں صدر محمود عباس کی زیرصدارت ہونے فلسطینی مرکزی قائدین کے اجلاس میں امریکی قونصل جنرل کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لندن سے شائع ہونے والے اخبار’الحیاۃ‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی کے امریکیوں سے روابط مکمل ختم نہیں ہوئے۔ مرکزی کونسل کے افتتاح اجلاس میں امریکی قونصل جنرل کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اخبار نے فلسطینی اتھارٹی کے ایک سینیر عہدیدار کا بیان نقل کیا ہے جس میں کیا گیا ہے کہ اتھارٹی نے سیاسی عمل کے لیے قائم کردہ ٹیم کے ساتھ بات چیت معطل کی ہے۔ ان میں امریکی صدر کے داماد اور مشیر جارڈ کوشنر، مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی امریکی ایلچی جیسن گرین بیلٹ اور اسرائیل میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمن کے ساتھ رابط ختم ہیں۔ البتہ فلسطینی اتھارٹی اور امریکا کے ساتھ براہ راست روابط موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور امریکا کے درمیان دو طرفہ روابطہ ختم نہیں ہوئے اور نہ ہی ایسا کوئی امکان موجود ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی تعاون اور سرکاری چینلوں پر رابطہ قائم ہے۔ البتہ فلسطین ۔ اسرائیل امن بات چیت کے حوالے سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی مرکزی قیادت پر مشتمل سیںٹرل کونسل کا اجلاس آج رام اللہ میں ہو رہا ہے۔اجلاس میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ اور اسلامی جہاد کی قیادت سمیت دیگر کئی جماعتوں کی قیادت نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
