• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی کی پولیس صحافیوں کے جبری اغواء اور گم شدگی میں ملوث

جمعرات 27-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4827
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارا – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی ادارے صحافیوں کو جبری اغواء کے بعد انہیں خفیہ حراستی مراکز میں اذیتوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ عباس ملیشیا نے کئی روز قبل ایک فلسطینی صحافی کو اس کے گھر سے اغواء کیا جس کے بعد اس کا کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔ مغوی فلسطینی صحافی کی والدہ اور دیگر اہل خانہ سخت غم سے نڈھال ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن میں پریس کلب کی جانب سے 28 سالہ محمود مطر کی والدہ کا ایک بیان نقل کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو پانچ روز قبل عباس ملیشیا نے گھر سے اٹھا لیا تھا جس کے بعد اس کا کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کی کارروائیوں میں صحافیوں کی گم شدگیوں کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ انسانی حقوق گروپوں کا کہنا ہے فلسطینی اتھارٹی کی پولیس ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صحافیوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔

مغوی صحافی محمود کی والدہ نے بتایا کہ بیٹے کے اغواء کے بعد کئی روز سے پورا خاندان غم سے نڈھال ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عباس ملیشیا نے اس کے بیٹے کو اغواء کے وقت اپنی شناخت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا تعلق جنین شہر کے انٹیلی جنس شعبے سے ہے۔ وہ مسلسل پانچ روز سے مغوی بیٹے کے بارے میں عباس ملیشیا کے تمام سیکیورٹی اداروں سے رابطے کی کوشش میں ہیں مگر انہیں بیٹے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس ماضی میں بھی صحافی محمود مطر کو حراست میں لے کر تشدد کا نشانہ بنا چکی ہے۔ پچھلی بار مطر کو 32 دن تک مسلسل حراست میں رکھا گیا تھا جہاں اسے ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطینی اتھارٹی کی پولیس صحافیوں کے جبری اغواء اور گم شدگی میں ملوث
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.