• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی نے نابینا عالم دین کو جمعہ کی خطابت سے روک دیا

ہفتہ 21-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8965
0
SHARES
0
VIEWS

جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ اوقاف کی طرف سے ایک مقامی نابینا عالم دین اور عوام میں مقبول مذہبی رہنما کو شہر کی جامع مسجد الکبیر میں امامت اور جمعہ کی خطابت سے روک دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت محکمہ اوقاف کے حکام کی طرف سے سرکردہ نابینا عالم دین الشیخ صہیب عزام کو ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ شہر کی جامع مسجد الکبیر میں جمعہ کا خطبہ نہیں دیں گے۔ نوٹس میں کہا گیاہے کہ حالیہ عرصے میں انہوں نے جمعہ کے خطبہ میں ایسے موضوعات پر بات کی جنہیں فلسطینی اتھارٹی کے ہاں پسند نہیں کیا گیا۔اس لیے انہیں جامع مسجد الکبیر میں امامت اور خطابت سے روک دیا گیا ہے۔

جنین کے سیلہ الحارثیہ کے علاقے کے عوام کو الشیخ صہیب عزام کو خطابت سے روکنے کا علم اس نوٹس کے ذریعے ہوا جس کے بعد مقامی شہریوں نے الشیخ عزام کی حمایت میں مظاہرے بھی کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر الشیخ صہیب عزام عوام میں بے حد مقبول ہیں اور لوگ ان کا حد درجہ احترام کرتے ہیں۔ انہیں خطابت سے محروم کرنے کی فلسطینی اتھارٹی کی پالیسی پر عوام میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ الشیخ صہیب عزام کو جمعہ کے خطبہ سے روکنا اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطین کے حق پرست علماء اور مبلغین بھی رام اللہ اتھارٹی کی انتقامی سیاست کا شکار ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.