• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین، مقبوضہ بیت القدس اور دارالحکومت، ٹرمپ کو بہترین جواب

ہفتہ 03-02-2018
in فلسطین
0
0Pala10070
0
SHARES
0
VIEWS

خان یونس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدرٹرمپ کے اعلان یروشلم کے خلاف فلسطین میں ایک جوڑے نے ایک ساتھ پیدا ہونے والے تین بچوں کا نام فلسطین، مقبوضہ بیت القدس اور دارالحکومت رکھ دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق القدس کی قانونی اور تاریخی حیثیت کو مسخ کرنے پرامریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف جہاں دنیا بھر میں مسلمانوں نے سڑکوں پر نکل کراحتجاج کیا تاہم وہیں فلسطینی جوڑے نے احتجاج کا منفرد طریقہ اپناتے ہوئے قبلہ اوّل کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اپنے بچوں کے ناموں سے جوڑ دیا۔

فلسطین کی محصور پٹی غزہ کے علاقے خان یونس کے رہائشی جوڑے ندا اور اسلام السیقی نے فلسطین سے اپنی والہانہ محبت اور جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیک وقت پیدا ہونے والے اپنے تینوں بچوں کے نام ریاست کے نام پر رکھ دیے۔ بچوں میں لڑکوں کا نام فلسطین اور القدس جب کہ لڑکی کا نام دارالحکومت رکھا گیا ہے۔

بچوں کی ماں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نے انہیں اولاد سے نوازا ہے اور وہ امریکی صدر کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے بچوں کا منفرد نام رکھ رہے ہیں۔ والد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں، بیت المقدس ہمارا دارالحکومت ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

فلسطینی والدین نے بچوں کا نام واضح کرنے کے لیے بطور ثبوت پیدائشی سرٹیفکیٹ بچوں کے جسم پر رکھ دیے جس پر ان کے نام درج ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین، مقبوضہ بیت القدس اور دارالحکومت، ٹرمپ کو بہترین جواب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.