• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فدائی حملے کے بعد صہیونیوں کی فلسطینیوں کے خلاف شر انگیز مہم

جمعہ 14-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7838
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ میں آج جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران تین فلسطینی مزاحمت کاروں کی شہادت کے بعد صہیونی ریاست کے حکومتی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے قبلہ اوّل کے خلاف نئی شر انگیز مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے دوران قبلہ اوّل کو یہودیوں کے حوالے کرنے اور فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر مستقل پابندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ سمیت تمام نمازوں کی ادائیگی پر تا حکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حکومت کے سینیر عہدیداروں کی طرف سے صہیونی آباد کاروں کے قبلہ اوّل پر دھاوں میں اضافے اور فلسطینیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے صحن میں آج جمعہ کے روز ہونے والی مزاحمتی کارروائی کے بعد وزیراعظم نیتن یاھو کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں داخلی سلامتی کے وزیر، مسلح افواج کے سربراہ، خفیہ ادارے شاباک کے چیف، انسپکٹر جنرل پولیس، غزہ اور غرب اردن کے علاقوں کے لیے اسرائیلی حکومت کے رابطہ کار سمیت کئی دیگر سینیر عہدیداروں نے شرکت کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں وسیع پیمانے پر تلاشی لینے اور وہاں پر کسی قسم کے اسلحے کی عدم موجودگی کو یقینی بنانے کے تمام ممکنہ وسائل بہم پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر اسرائیلی خاتون وزیر ثقافت میری ریگیو نے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو صہیونی آباد کاروں کے لیے کھول دیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی رکن کنیسٹ بزلایل سموترچ نے فلسطینی نمازیوں کے لیے قبلہ اوّل کو مستقل طور پر بند کرنے اور صہیونیوں کے لیے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسجد اقصیٰ میں فدائی حملے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ارکان کنیسٹ یہودا گلیک اور شمولی معالیم نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس فدائی حملے کا فوری اور موثر جواب دے۔

یہودی تنظیم ‘جبل ہیکل‘ کی طرف سے بھی تجویز پیش کی گئی ہے کہ مسجد اقصیٰ میں فدائی حملے کے بعد فلسطینی شہروں میں صہیونی آباد کاری میں اضافہ اور مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کے عبادت کے اوقات میں اضافہ کیا جائے۔

بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے سربراہ نیر برکات نے کہا ہے مسجد اقصیٰ میں فدائی حملہ صہیونی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بیت المقدس میں سیکیورٹی انتظامات کا از سرنو جائزہ لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفدائی حملے کے بعد صہیونیوں کی فلسطینیوں کے خلاف شر انگیز مہم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.