• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فدائین کے باعث فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نفرت میں اضافہ

پیر 07-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8168
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں مسجد اقصیٰ میں تین فدائی حملہ آوروں کی کارروائی میں دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعے کو تین ہفتے گذر جانے کے بعد بھی صہیونی انتظامیہ کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف نفرت میں کمی نہیں آئی بلکہ ان کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی فلسطین کے علاقے ام الفحم اور وادی عارہ کے باشندوں نے شکایت کی ہے کہ صہیونی پولیس، بارڈر سیکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں فدائی حملہ کرنے والے تین فلسطینیوں کی وجہ سے انتقامی کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ الجبارین خاندان کے تین نوجوانوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں 14 جولائی کو دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں کو جہنم واصل کرتے ہوئے جام شہادت نوش کردیا تھا۔ اس واقعے کے بعد شہداء کے آبائی شہروں ام الفحم اور وادی عارہ کے باشندوں کے خلاف اسرائیلی انتظامیہ کی نفرت، اشتعال انگیزی اور انتقامی کارروائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ام الفحم کے باشندوں کا کہنا ہے کہ جب وہ نمازوں کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو صہیونی پولیس اہلکار ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد ان کے ساتھ زیادہ توہین آمیز انداز میں پیش آتے ہیں۔

ام الفحم کے متعدد شہریوں نے کہا کہ اسرائیلی پولیس اور فوج کی جانب سے نفرت اور توہین آمیز رویے کی شکایت کی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صہیونی انتظامیہ ام الفحم سے آنے والے شہریوں کے ساتھ زیادہ ظالمانہ اور نسل پرستانہ طریقے سے پیش آتی ہے۔ مختلف حیلوں اور بہانوں سے انہیں قبلہ اوّل میں داخل ہونے سے روکا جاتا ہے۔ ام الفحم کے ساتھ وادی عارہ کے باشندوں نے بھی ایسی ہی شکایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس داخلے کے وقت اسرائیلی انتظامیہ ان کے ساتھ توہین اور نفرت پرمبنی سلوک کرتی ہے۔

رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر یوسف جبارین نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے وہ اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان اور انسپکٹر جنرل پولیس رونی الشیخ سے ملنے جا رہے تھے کہ تاکہ ان کے سامنے بھی اسرائیلی پولیس کے توہین آمیز طرز عمل کی شکایت کریں تو راستے میں جگہ جگہ انہیں بھی روک کر نفرت آمیز سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کو باقاعدہ ہدایات جاری کی جاتی ہیں جب کہ کس علاقے کا کوئی فلسطینی فدائی حملہ کرے تو اس سارے علاقے کے لوگوں کو مشق ستم بنایا جائے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفدائین کے باعث فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نفرت میں اضافہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.