رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تحریک فتح کی ساتویں جنرل کونسل کےاتوار کے روز ہونے والے اجلاس میں جماعت کی جنرل کونسل اور انقلابی کونسل کے نئے ارکان کا چناؤ عمل میں لایا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رام اللہ میں صدر محمود عباس کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کے دوران فتح کی مرکزی اور انقلابی کونسلوں کے چناؤ کے لیے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس کے بعد گذشتہ روز ہونے والی رائے شماری میں نئے ارکان کا چناؤ عمل میں لایا گیا۔ اجلاس میں تحریک فتح کی کئی مرکزی شخصیات غائب رہیں۔ بیت المقدس میں تحریک فتح کی نمائندگی کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اجلاس میں صدر محمود عباس کی مخالفت بھی واضح دکھائی دی۔مرکزی کونسل کے نو منتخب ارکان
تحریک فتح کی مرکزی کونسل کئی سابقہ ارکان کو منتخب کیا گیا۔ ان میں مروان البرغوثی، جبریل الرجوب، محمد اشتیہ، حسین الشیخ، محمود العالول، توفیق الطیراوی، صائب عریقات، الحاج اسماعیل جبر، جمال محیسن، ناصر القدوہ، احمد حلس، محمد المدنی، صبری صیدم، سمیر الرفاعی، عزام الاحمد، عباس زکی، روحی فتوح اور دلال سلامہ دوبارہ مرکزی کونسل کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
بعض ارکان چناؤ میں شامل نہ ہونے کے باوجود مرکزی کمیٹی کے بدستور رکن ہیں۔ ان میں سلیم الزعنون، فاروق القدومی، ابو ماھر غنیم، شامل ہیں۔
رائے شماری کے دوران 1300 ووٹروں میں سے 930 نے اسیر رہ نما مروان البرغوثی کو دوبارہ رکن منتخب کیا۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر جنرل جبریل الرجوب کا نام شامل ہے جنہوں نے مروان البرغوثی سے ایک سو کم ووٹ لیے۔
ایوان صدر کے پرنسپل سیکرٹری الطیب عبدالرحیم، بیت المقدس کے احمد قریع، سلطان ابو العنین، صخر بسیسو، آمال محمد اور نبیل شعث غائب رہے۔
مرکزی کمیٹی کے 64 نامزد امیدواروں میں سے کل 18 اور انقلابی کونسل کے 423 امیدواروں میں سے 80 ارکان کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
