• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فتحاوی رہنما نے ’دیوار براق‘ کو اسرائیلیوں کی ملکیت قرار دے ڈالا

اتوار 04-06-2017
in فلسطین
0
0Pala7415
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین قوم کے بنیادی اصولوں اور دیرینہ مطالبات سے انحراف تحریک فتح کے مرکزی لیڈروں کے ہاں عام دیکھنے کو ملتا ہے۔ فتح کے ایک مرکزی لیڈر جبریل الرجوب نے تو دست برداری کی حد ہی کردی۔ انہوں نے بغیر کچھ سوچے سمجھے مسجد اقصیٰ کے تاریخی حصے ’دیوار براق‘ کو اسرائیلیوں کی ملکیت قرار دے ڈالا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فتحاوی رہنما جبری الرجوب نے صہیونی ریاست کی ترجمانی اسرائیل ہی کے ایک ٹی وی چینل کو دیے گئےانٹرویو میں کی۔ فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن جبری الرجوب سے جب عبرانی ٹی وی 2 کے اینکر نے ’دیوار براق‘ کی مذہبی ملکیت کے بارے میں سوال کیا تو الرجوب نے بغیر سوچے سمجھے ایک ایسی بات کہہ دی جس نے نہ صرف پوری فلسطینی قوم کو مشتعل کردیا بلکہ عالم اسلام کے مذہبی جذبات کو بھی اکسانے کا ذریعہ بنا۔ انہوں نے کہا کہ دیوار براق جسے صہیونی ’دیوار گریہ‘ کہہ کراپنی ملکیت جتلانے کی مذموم کوشش کرتے ہیں کو اسرائیلیوں کی ملکیت قرار دیا۔

جبریل الرجوب نے کہا کہ اگر فلسطینیوں  اور اسرائیل کے درمیان مستقبل میں کوئی سمجھوتہ طے پاتا تو ہے اس میں مسجد اقصیٰ تو فلسطینیوں کے ہاتھ میں رہے گی مگر ’دیوار براق‘ اسرائیلیوں کے پاس ہوگی۔

جبریل الرجوب کے بیان کے بعد اسرائیلی سیاسی اور مذہبی حلقوں میں بحث جاری ہے جس میں حکومت پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ دیوار براق پر اپنا قبضہ مستحکم کرنے کے لیے اقدامات شروع کرے۔

فتحاوی لیڈر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’امید کی کرن‘ قرار دیا اور کہا ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کی موجودگی میں تنازع فلسطین، اسرائیل کو حل کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ مذہبی طور دیوار براق بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے ان تاریخی آثار میں شامل ہے جنہیں پوری دنیا فلسطینیوں کی مذہبی ملکیت قرار دیتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے’یونیسکو‘ نے بھی دیوار براق کو مسلمانوں اور فلسطینیوں کی ملکیت قرار دے رکھا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفتحاوی رہنما نے ’دیوار براق‘ کو اسرائیلیوں کی ملکیت قرار دے ڈالا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.