• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ کے معاشی حالات کے لیے امریکی ڈونر کانفرنس میں اتھارٹی کا شرکت سے انکار

اتوار 11-03-2018
in فلسطین
0
0Pala10392
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے معاشی حالات بہتر بنانے کے حوالے سے مجوزہ امریکی ڈونرکانفرنس میں فلسطینی اتھارٹی نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن احمد مجدلانی نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی کے معاشی حالات کی بہتری کے لیے ڈونرز کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

مبصرین نے فلسطینی اتھارٹی کے اس مبہم اقدام کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اسے فلسطینی اتھارٹی کی سوالیہ پوزیشن قرار دیا۔

یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی کے معاشی حالات کی بہتری کے لیے امریکی کانفرنس میں اس لیے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ  فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی کارروائی کا حصہ ہے یا اس کا مقصد گیارہ سال سے جاری غزہ کے محاصرے کو ختم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس قدم اٹھانا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس اپریل میں صدر محمود عباس نے غزہ کی پٹی پر انتقامی پالیسی کے تحت نئی پابندیاں عائد کردی تھیں۔ ان انتقامی کارروائیوں کے دوران غزہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فی صد کمی کرنے کا اقدام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ غزہ کے عوام کوصحت، تعلیم اور بجلی کے بحران کا شکار کردیا گیا تھا۔

غزہ کی پٹی پر مسلط معاشی محاصرے کے منفی اثرات کم کرنے کے لیے امریکا نے 13 مارچ کو ایک ڈونر کانفرنس کی تجویز دی ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد سنہ 2007ء سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی ناکہ بندی کو کم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کے معاشی حالات کے لیے امریکی ڈونر کانفرنس میں اتھارٹی کا شرکت سے انکار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.