• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ کے تمام انتظامی امور مخلوط قومی حکومت کو سپرد

منگل 03-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8766
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی مخلوط حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ نے کل سوموار کے روز غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران غزہ کے تمام انتظامی امور اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز غزہ کے شمالی علاقے ایریز میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رامی الحمد اللہ نے کہا کہ قومی حکومت کی کامیابی کا دارو مدار زمین پر انتظامی امور کی صلاحیت پر ہے۔ اگر ہم شہریوں کی زندگی میں بہتری لا سکے تو یہی ہماری کامیابی ہوگی‘۔

بعد ازاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حماس کی جانب سے قومی مفاہمت کے لیے غزہ کی انتظامی کمیٹی تحلیل کرنا اہم قدم ہے۔ ہمیں اب بہت کچھ کرنا ہے‘۔

ایک سوال کے جواب میں قومی حکومت کے سربراہ کہنا تھا کہ ہمارا اصل مقصد اور ہدف غزہ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ قومی حکومت زمین پر حقیقی تبدیلیوں کے لیے سلسلہ وار اقدات کرے گی۔

رامی الحمد اللہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام اب مزید انتشار اور بے اتفاقی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ ہرایک کو غزہ کے عوام کی زندگیوں میں آسانی لانی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

مخلوط حکومت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم یہاں اس لیے جمع ہوئے ہیں تاکہ یہ پیغام دے سکیں کہ غزہ اور غرب اردن کی وحدت کے بغیر فلسطینی ریاست کا کوئی تصور نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں قومی حکومت کی جانب سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد انتشار اور انقسام کو آج دفن کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی حکومت مصر کے ساتھ طے پائے امور اور شرائط کی روشنی میں غزہ کے تمام حل طلب مسائل حل کرے گی۔ ان میں غزہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر امور شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سنہ 2014ء سے فلسطین میں قومی حکومت کی تشکیل کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔ آج ہم مصر کی مساعی سے قومی حکومت کے قیام اور فلسطینیوں میں وحدت کے نئے سفر پر چل پڑے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کے تمام انتظامی امور مخلوط قومی حکومت کو سپرد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.