• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ کے انتظامی امور آج سے قومی حکومت کے سپرد

اتوار 01-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8742
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں سیاسی جماعتوں ’حماس‘ اور تحریک فتح کی جانب سے قومی مفاہمتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے تشکیل کردہ قومی حکومت آج سے غزہ میں وزارتوں اور دیگر شعبوں کا انتظامی کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے رہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اعلان کے مطابق فلسطینی مخلوط حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ اپنے وزراء کے ہمراہ آج غزہ کی پٹی جائیں گے جہاں وہ حماس سے وزارتوں کے قلمدان اپنی کابینہ کو دیں گے۔

منگل کو غزہ کی پٹی میں اہم اجلاس ہوگا جس میں فلسطین میں قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

فلسطینی قومی حکومت کے وزراء کی آمد سے قبل مصر کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد بھی گذشتہ روز غزہ پہنچا ہے۔ وفد میں اسرائیل میں تعینات مصری سفیر بھی شامل ہیں۔

فلسطینی وفد نے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور جماعت کے دوسرے ارکان سے بھی ملاقات کی ہے۔

مصرکے سیکیورٹی حکام کا وفد آج سوموار کو قومی حکومت کی جانب سے حکومتی ذمہ داریاں اپنے ہاتھ میں لینے کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں شرکت کرے گا۔ مصری وفد کی زیر نگرانی غزہ کی پٹی کے انتظامی امور قومی حکومت کو سپرد کیے جائیں گے۔

ادھر غزہ کی پٹی میں وزارت داخلہ و نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے تمام انتظامی امور قومی حکومت کو سپرد کیے جانے کے لیے ضروری اقدامات کرلیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں آنے والے مہمانوں کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کے انتظامی امور آج سے قومی حکومت کے سپرد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.