• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 16 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ کی ناکہ بندی کے اٹھانے کے لیے سلامتی کونسل کوقانونی پٹیشن ارسال

پیر 16-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5688
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی شہریوں کے بنیادی حقوق کی حمایت میں سرگرم بین الاقوامی باڈی کی طرف سےعالمی سلامتی کونسل کے 15 مستقل ارکان کو ایک قانونی پٹیشن ارسال کی گئی جس میں کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی پابندیوں کے خاتمے کے لیے موثراپنا کرداد ادا کریں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی حقوق کی حمایت میں سرگرم عالمی باڈی’’حشد‘‘ کی جانب سے یہ قانونی پیٹیشن سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان سمیت پندرہ ارکان کو ارسال کی گئی ہے۔ اس پٹیشن میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ 10 سالہ اقتصادی پابندیوں کے عام شہریوں کی زندگی پڑنے والے منفی اثرات کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

20 صفحات کو محیط قانونی پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی پر سنہ 2006ء میں اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں۔ آج 2017ء میں ان پابندیوں کا ایک عشرہ مکمل ہوچکا ہے۔

پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی نے غزہ میں عام شہریوں کو بدترین معاشی مشکلات سے دوچار کیا ہے اور شہریوں کا نظام زندگی بری طرح متاچ ہوا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں غزہ کی ناکہ بندی کو سنگین جرم قرار دے کرانہیں فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ کرچکی ہیں۔

پٹیشن میں سلامتی کونسل کے ارکان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے غزہ کی عوام کو صہیونی ریاست کی مسلط کردہ پابندیوں سے نجات دلائیں، پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی مسلسل ناکہ بندی کے فلسطین اور پورے خطے کی سلامتی پرگہرے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ عام شہری آبادی پر پابندیاں عاید کرنا نہتے شہریوں کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے اور ایسا کرنا بین الاقوامی فوج داری کے چیپٹر 6 کے تحت جنگی جرم قرار دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ غزہ کی ناکہ بندی چوتھے جنیوا معاہدے اور عالمی انسانی حقوق کے اصولوں کی بھی سنگین پامالی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کی ناکہ بندی کے اٹھانے کے لیے سلامتی کونسل کوقانونی پٹیشن ارسال
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.