مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی ریاست کی کابینہ نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں پائی جانے والی موجودہ کشیدگی پر خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ صورت حال آتش فشاں بن کر پھٹ سکتی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فوج نے غزہ کے حوالے سے کابینہ کو جو صورت حال بتائی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی موجودہ کیفیت سنہ 2014ء کی جنگ سے پہلے والی پوزیشن میں ہے۔ غزہ کی پٹی کی موجودہ ابتر اورامن وامان کے حوالے سے خطرناک صورت حال آتش فشاں بن کر پھٹ سکتی ہے۔عبرانی ٹی وی نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حالیہ ایام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد غزہ کی پٹی میں سخت غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔
اگرچہ صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ فی الٰحال اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کسی نئی جنگ کے لیے تیار نہیں مگر غزہ کی پٹی میں عوام کی طرف سے روز مرہ کی بنیا پر ہونے والے مظاہرے اسرائیل کو اشتعال دلا رہے ہیں۔
حکام نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے پاس حماس اور اسلامی جہاد کی طرف سے کھودی گئی سرنگوں کے بارے میں کسی قسم کے اعدادو شمار نہیں ہیں۔
