• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ میں مریضوں کی کسمپرسی کے ذمہ دار محمود عباس ہیں:بحر

بدھ 05-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7708
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈُپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے فلسطینی صدر محمود عباس کی غزہ کی پٹی کے عوام کے حوالے سے اختیار کردہ پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مریضوں پرصدرعباس کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے نتیجے میں 14 فلسطینی مریض لقمہ اجل بنے۔ ان تمام اموات کی ذمہ داری صدر محمود عباس پر عائد ہوتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹراحمد بحر نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی میں مریضوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منعقد کیے گئے ایک مظاہرے سےخطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر محمود عباس غزہ کے مریضوں کو قتل کرنے پر مُصِر ہیں۔ ان کی انتقامی پالیسیوں کے نتیجے میں غزہ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ مل کر غزہ کا محاصرہ مزید سخت کردیا ہے۔ اس سے قبل غزہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کرکے ان پر عرصہ حیات تنگ کرنے کی کوشش کی گئی۔ غزہ کے شہداء اور اسیران کے خاندانوں کو ملنے والی امداد بھی بند کردی گئی۔ یہ تمام انتقامی ہتھکنڈے محض سیاسی مقاصد کےحصول کے لیے ہیں۔

فلسطینی ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ صدر محمود عباس کے اہالیان غزہ کے حوالے سے اقدامات عالمی قوانین سے متصادم ہیں۔ وہ غزہ کے نہتے مریضوں کو اپنی انتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھا کر قوم دشمنی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں مریضوں کی کسمپرسی کے ذمہ دار محمود عباس ہیں:بحر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.