غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوج کی فائرنگ سے غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ کے مشرق میں ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرےمیں بیان کی جاتی ہے۔
