• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فوجیوں کی جارحیت

اتوار 17-12-2017
in فلسطین
0
0Pala7818
0
SHARES
0
VIEWS

غرب اردن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اپنے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے اتوار کی صبح غرب اردن کے مختلف علاقوں کو اپنے وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا اور پانچ فلسطینیوں کو بلاسبب حراست میں لے لیا۔

صیہونی فوجیوں نے اسی طرح تحریک فتح کے رکن یوسف الشائب کو بھی گرفتار کرلیا۔

صیہونی حکومت کے فوجی اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے فلسطین کے مختلف علاقوں کو آئے دن اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بناتے اور فلسطینیوں کو گرفتار کرتے رہتے ہیں۔

انسانی حقوق کے فلسطینی گروہ الضمیر نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں سات ہزار سے زائد فلسطینی قید ہیں جن میں بچے اور فلسطین کی سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے الجلزون کیمپ سے ایک چھے سالہ بچے کو حراست میں لے لیا۔

صیہونی فوجیوں نے اس چھے سالہ فلسطینی بچے پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع‏ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اس چھے سالہ فلسطینی بچے کو ایک فوجی گاڑی کے ذریعے صیہونی آبادی کےعلاقے بیت ایل منتقل کر دیا۔

دریں اثنا حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نبیل قاؤق نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں سے چھوٹے چھوٹے فلسطینی بچوں کو گرفتار کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے اور وہ ہر مہینے کم از کم بارہ فلسطینی بچوں کو گرفتار کر رہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فوجیوں کی جارحیت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.