(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غرب اردن میں فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کی حمایت کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہر نابلس کے ہزاروں شہریوں نے قومی کمیٹی برائے حمایت از اسیران فلسطین کی کال پر دھرنا دے کر صیہونی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی حمایت کی۔ اس دھرنے میں شریک افراد نے صیہونی جیلوں کے حکام سے مقابلے میں فلسطینی قیدیوں کی حمایت کی تحریک میں توسیع لائےجانے پر تاکید کی۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینی قیدیوں پر ظلم و ستم کا مسئلہ کئی مہینوں سے فلسطینی عوام اور حکام کی پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے۔ صیہونی حکومت نے بغیر کسی ثبوت اور دلیل کے ساڑھے سات سو فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔ صیہونی حکومت اس مدت گرفتاری میں غیر معنیہ مدت تک اضافہ کرسکتی ہے۔
