• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کی کرنے کی صیہونی سازش مسترد

پیر 01-01-2018
in فلسطین
0
0Pala5858
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی شدت پسند حکمراں مذہبی جماعت ’لیکوڈ‘ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کو صیہونی ریاست میں شامل کرنے کی سفارش کو فلسطینی حلقوں کی جانب سے مسترد کردیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کی مذہبی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کی طرف سے لیکوڈ کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی گئی جس میں دریائے اردن کے مغربی کنارے کے فلسطینی علاقوں کو اسرائیلی ریاست میں ضم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین کی بڑی جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘  تحریک فتح اور دیگر فلسطینی جماعتوں اور سرکردہ شخصیات نے اپنے الگ الگ بیانات میں غرب اردن کو اسرائیل کا حصہ قرار دینے کے فیصلے کو ننگی جارحیت قرار دیا ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ القدس کے بعد غرب اردن کو صیہونی ریاست میں شامل کرنا صیہونی ریاست کی ننگی جارحیت کا ایک نیا اشارہ ہے۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے القدس کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے بعد اب غرب اردن کو بھی صیہونی ریاست کا حصہ قرار دینے کی تیاری ہے۔

حماس رہنما نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اوسلو معاہدے اور اس کے بعد کیے گئے تمام غلط اقدامات اور فیصلوں کومسترد کرتے اور قابض صیہونی ریاست کے خلاف مسلح جدو جہد کا آغاز کرے۔

برھوم کا کہنا تھا کہ غرب اردن کو اسرائیلی ریاست میں ضم کرنا نسل پرستانہ اقدامات اور فیصلوں کومسلط کرنے مجرمانہ کوشش ہے۔

تحریک فتح کی طرف سے بھی ایک بیان میں غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے لیکوڈ کے اعلان کو تمام سابقہ معاہدوں کی سنگین پامالی قرار دیا ہے۔

تحریک فتح کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیکوڈ کا فیصلہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 اور جنرل اسمبلی کی حالیہ قرارداد کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونی حکمراں جماعت لیکوڈ کی طرف سے غرب اردن کو صیہونی ریاست میں ضم کرنے کا اعلان یک طرفہ طور پر امن عمل کو ختم کرنے کا اعلان ہے۔

تحریک فتح کا کہنا ہے کہ بہت ہوچکا۔ اسرائیل جارحانہ اقدامات بند کرے ورنہ اسے اسکے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن اور بیت المقدس میں صیہونی آباد کاری اور یہودیوں کا وجود غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراصولی ہے۔ صیہونی حکومت کو اس بات کا ادراک کرنا ہوگا کہ وہ سرخ لکیر کو پامال کررہا ہے۔ اسرائیلی ریاست کے اقدامات نئے سانحات اور عدم استحکام کا موجب بنیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی کی حکمراں جماعت لیکوڈ نے خصوصی اجلاس میں مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل کاحصہ قرار دیتے ہوئے اسے صیہونی ریاست میں شامل کرنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن کو اسرائیل میں ضم کی کرنے کی صیہونی سازش مسترد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.