• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں صیہونی آباد کاروں کی تعداد ایک ملین کرنے کا مطالبہ

بدھ 15-11-2017
in فلسطین
0
0Pala6158
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت میں شامل بیت المقدس کے امور کے وزیر اور سینیر سیاست دان زئیف الکین نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی آباد کاروں کی تعداد ایک ملین تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست کو غرب اردن کے سیکٹر ’C‘ میں آباد کاروں کی تعداد ایک ملین تک پہنچانے کے لیے تیزی کے ساتھ منصوبہ بندی اور اقدامات کرنا ہوں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’یروشلم پوسٹ‘ کے مطابق الیکن کا کہنا ہے کہ اگرچہ غرب اردن میں صیہونی آباد کاروں کی تعداد ایک ملین ہوگی مگر کب ہوگی؟ اس کا جواب اسرائیلی حکومت کو دینا ہوگا۔ یہ حکومت کی کارکردگی پر منحصر ہے کہ وہ یہ ٹارگٹ اگلے دس سال میں پورا کرتی ہے یا 20 سال میں مکمل کرتی ہے۔ غرب اردن میں صیہونی بستیوں کی تعمیر میں جتنی تیزی لائی جائے گی اتنی تیزی کے ساتھ وہاں پر آباد کاری ممکن ہوگی۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق غرہ اردن میں سنہ 2016ء کے آخر تک آباد کیے گئے صیہونیوں کی تعداد چار لاکھ تھی۔

مذہبی انتہا پسند گروپوں سے تعلق رکھنے والے زئیف الکین نے عربی زبان میں دیے گئے ایک انٹرویو میں فلسطینی ریاست کے تصور کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا ’بس بہت ہوچکا، دو ریاستوں کا قصہ اب نہیں چلے گا۔ اب یہاں صرف ایک ہی ریاست ہوگی اور وہ اسرائیل ہے۔ دریائے اردن سے بحرمتوسط تک صرف ایک ہی ریاست ہوگی جس کا نام اسرائیل ہو گا‘۔

اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ غرب اردن میں 3000 مکانات کا منصوبہ ناکافی ہے۔ ہمیں ایک لاکھ سے ایک لاکھ 20 ہزار نئے مکانات کی تعمیر کا منصوبہ تیار کرنا ہوگا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن میں صیہونی آباد کاروں کی تعداد ایک ملین کرنے کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.