• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں صہیونی آباد کاری کا غیرمسبوق صہیونی منصوبہ

جمعرات 08-06-2017
in فلسطین
0
0Pala5851
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صہیونی آباد کاری کے غیر مسبوق منصوبے کی تیاری شروع کی ہے۔ اس منصوبے کے تحت غرب اردن میں 67 ہزار مکانات کی تیار کرکے ان میں تین لاکھ 40 ہزار یہودیوں کو بسانے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن میں صہیونی توسیع پسندی کا یہ وسیع اور غیر مسبوق منصوبہ آباد کاری کونسل کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جسے اسرائیل کے ہاؤسنگ کے وزیر نے بھی منظور کرلیا ہے۔

اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں صہیونی آباد کاری کے وسیع منصبے کا مقصد صہیونی آبادی کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ کرتے ہوئے یہودیوں کی آبادی فلسطینی آبادی پرغلبہ دینا ہے۔

منصوبے کے مطابق آباد کاری کے مجوزہ منصوبے کو’شرق گوش دان‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت غرب اردن کے مغربی حصے میں تعمیرات کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ مشرقی قلقیلیہ میں ’کارنی شمرون‘ یہودی کالونی سے شروع ہوگا جو شمال مغربی سلفیت کی اریئیل صہیونی کالونی اور مغربی رام اللہ کی ’مودیعین عیلیت‘ کالونی تک پھیلا ہوگا۔

صہیونی آبادکاری کے نقشے کے مطابق 67 ہزار مکانات کی تعمیر کا منصوبہ زیرغور ہے جس میں تین لاکھ چالیس ہزار یہودیوں کو آباد کیا جائے گا۔

صہیونی آباد کاری کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے قابل عمل نقشے میں لانے کے لیے جلد ہی متعلقہ حکام کو پیش کیا جائے گا۔ سیاسی قیادت کی طرف سے اس کی منظوری کے بعد اس پر فوری طور پرکام شروع کیا جاسکتا ہے۔

اسرائیل کے ایک دوسرے عبرانی خبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی زیرانتظام سول انتظامیہ کی ذیلی کمیٹی نے اس منصوبے کی حالیہ اجلاس میں منظوری دی۔ اس منصوبے کے تحت فلسطین میں متعدد مقامات پر نئی صہیونی کالونیوں کے قیام کے ساتھ پہلے سے موجود صہیونی بستیوں میں مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’عمیحائی‘ نام سے ایک نئی صہیونی کالونی کے قیام کے ساتھ ’عمونا‘ کالونی سے نکالے گئے آباد کاروں کے لیے نئی کالونی بھی اسی منصوبے کا حصہ ہے جس میں ابتدائی طور پر 102 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

منصوبے کے مطابق  ’معالیہ مخماش‘  میں 8 کثیر المنزلہ عمارتوں میں 48 فلیٹس، مغربی رام اللہ میں ’طلمون‘ میں 98 اور شمال مغربی رام اللہ کی ’حلمیش‘ کالونی میں 56 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

اسی طرح شمال مشرقی رام اللہ میں ’عوفرا‘ کے نقشے میں تبدیلی، شمالی البیرہ میں ’بساغوت‘ کالونی میں 840، شمال مغربی سلفیت میں اریئیل میں 174 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ مشرقی رام اللہ میں معالیہ ادومیم اور مغربی رام اللہ میں کیرم راعیم کالونیوں کو بھی وسعت دی جائے گی۔

ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے مطابق 2000 گھروں کی تعمیر کی منظوری دی جاچکی ہے جب کہ 10 ہزار مکانات کی تعمیر کی جلد منظوری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن میں صہیونی آباد کاری کا غیرمسبوق صہیونی منصوبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.