سلفیت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرسلفیت میں ایک کارخانے کے قیام کے لیے اسرائیلی فوج نے فلسطینی اراضی غصب کرنے کے بعد اس پر کھدائی شروع کردی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ بدھ کو اسرائیلی انتظامیہ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے سلفیت شہر کے مغربی قصبے بطن الحمام میں ’ارئیل صنعتی کالونی‘ کے تحت ایک نئے کارخانے کے قیام کے لیے کھدائی کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ کھدائیوں کا Â مقصد فلسطینی اراضی پر اسرائیلی کارخانے کا قیام ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی انتظامیہ ’ارئیل‘ کالونی کی روزانہ کی بنیاد پرتوسیع کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ توسیع کا یہ سلسلہ کئی سا سے جاری ہے۔ تازہ کھدائیاں فلسطینی شہریوں کی زرعی اراضی پر کی گئی ہیں۔
مقامی فلسطینی سماجی کارکن ڈاکٹر خالد معالی نے بتایا کہ سفلیت میں چار صنعتی کالونیوں کی توسیع کے لیے کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اراضی میں کھدائی غیرانسانی عمل اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ صہیونی ریاست نے آباد کاری کے لیے مکانات کی تعمیر وتوسیع کا سلسلہ جاری رکھ کر فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
