الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل وادی الحصین کے مقام پر ایک صہیونی آباد کار نے ایک فلسطینی بچہ گاڑی تلے کچل کر زخمی کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی شرپسند نے پانچ سالہ احمد الجعبری کو اس کے گھر کے قریب گاڑی کی ٹکر مار کر زخمی کیا اور خود فرار ہوگیا۔زخمی بچے کو الخلیل شہر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
