سلفیت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کی جاسوسیÂ Â کے لیے جدید ترین مواصلاتی آلات اور کیمروں سے لیس غبارے استعمال کرنا شروع کیے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت اور نابلس کے درمیانÂ Â زعترہ کے مقام پر میں گذشتہ روزÂ Â ایک غبارہ فضاء میں کئی گھنٹے تک موجود رہا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ جاسوس غبارہ صبح صبح فضاء میں چھوڑا گیا جو نابلس اور مشرقی سلفیت کے تمام قصبوں کے اوپر سے گذرتا رہا ہے۔
یہ جاسوس غبارہ فضاء میں زیادہ بلندی پر واقع نہیں تھا۔ اس میں نصب جدید ترین کیمرے دیکھے جاسکتے تھے۔ قریب ہی واقع اسرائیلی فوجی کیمپ سے اس کی مانیٹرنگ کی جا رہی تھی۔ بعد ازاں اس غبارے کو ریمورٹ کنٹرول کی مدد سے اتار لیا گیا۔
