• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن: اسرائیلی فوج نے حماس رہنما کو حراست میں لے لیا

جمعرات 27-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6962
0
SHARES
0
VIEWS

طوباس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے آج جمعرات کو علی الصباح مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذریعے نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے طوباس میں رات کے تین بجے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران حماس کے مقامی رہنما فازع صوافطہ کو حراست میں لینے کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تلاشی کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے ان کے گھرمیں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی تلاشی کی مہم کے دوران ایک دوسرے شہری اسامہ ساطی کو بھی گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ حماس رہنما فازع صوافطہ کئی سال تک اسرائیلی جیلوں میں پہلے بھی قید کاٹ چکے ہیں۔ ان کے ایک بھائی اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہوگئے۔ فازع صوافہ عباس ملیشیا کے بھی زیرعتاب رہ چکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن: اسرائیلی فوج نے حماس رہنما کو حراست میں لے لیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.