نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مغربی کنارے کے شہر نابلس کے نزدیک ایک فوجی چیک پوسٹ پر جھڑپوں کے دوران میں ایک صہیونی آباد کار نے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فوجی چوکی کے نزدیک جھڑپیں اس وقت شروع ہوئی تھیں،جب ایک کار میں سوار صہیونی آباد کار نے فلسطینی مظاہرین کے ایک ہجوم میں سے گزرنے کی کوشش کی تھی۔اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ بھی کی ہے۔فلسطینی وزارت صحت نے شہید فلسطینی کی شناخت معتز بنی شمسی کے نام سے کی ہے۔ اس کی عمر 23 سال تھی اور وہ نابلس کے نزدیک واقع ایک گاؤں کا رہنے والا تھا۔
