• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن:خوفناک ٹریفک حادثے میں چار شہری جاں بحق متعدد زخمی

اتوار 30-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4858
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ٹریفک کے ایک المناک حادثے کے نتیجے میں کم سے کم چار شہری جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ تین کاروں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں پیش آیا۔

فلسطینی شہری دفاع کے حکام کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کی شام جنوبی نابلس میں الساویہ کے مقام پر تین کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں چار شہری موقع پرہی جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ ان میں سے تین افراد ن میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں بیت المقدس سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ تینوں اسرائیلی نمبر پلیٹ والی ہونڈا گاڑی پر سوار تھے۔

جاں بحق ہونے والے ایک شہری کا تعلق نابلس سے ہے۔ وہ ہونڈا i30 ماڈل کی گاڑی میں سوار تھا۔ حادثے میں کم سے کم چار افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

قبل ازیں فلسطینی ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ نابلس میں ٹریفک حادثے میں چار شہری فوت ہوئے ہیں۔ ایک کا تعلق نابلس سے ہے جب کہ تین کا تعلق شمالی فلسطین کے سنہ 1948ء کے علاقوں سے بتایا گیا تھا۔ بعد ازاں پتا چلا کہ جاں بحق ہونے والے تین شہری بیت المقدس کے رہائشی ہیں۔

خیال رہے کہ یہ غرب اردن میں ایک ہفتے میں ٹریفک کا دوسرا المناک حادثہ ہے۔ چند روز قبل بھی ٹریفک کے ایسے ہی ایک حادثے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن:خوفناک ٹریفک حادثے میں چار شہری جاں بحق متعدد زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.